اذلان شاہ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ،ارجنٹائن کو ہرا کر چیمپئن بن گیا

azlan Shah

azlan Shah

ایپوہ : (جیو ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ارجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دیکر پہلی مرتبہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایپوہ ملائشیا میں کھیلے گئے فائنل میں پہلے ہاف کے اٹھارہوں منٹ میں نیوزی لینڈ کو پنیلٹی کارنر ملا جس پر اینڈی ہیورڈز نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے کیویز کے گول گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن اسے ناکامی ملی۔

میچ کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ارجنٹائن کے خلاف ایک صفر کی برتری قائم رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔