اراضی کیس، ملک ریاض کو 20 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

 Malik Riaz

Malik Riaz

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی اراضی کیس میں تحقیقات کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ کو تحقیقاتی دائرہ کار کا تعین 20 ستمبر تک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چودھری پر مشتمل بنچ نے چودہ سو کنال اراضی کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ملک ریاض کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیئے بعد میں عدالت نے ملک ریاض کے وارنٹ معطلی کے اپنے حکم میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ہائی کورٹ کو بھی کہا کہ وہ اس کیس کی تحقیقاتی ایجنسی کے تعین سے متعلق بھی اس تاریخ تک فیصلہ کر لے۔