اسانج امریکہ کے حوالے نہ کئے جانے کی شرط پر سویڈن جانے کو تیار

julian assange

julian assange

لندن : (جیو ڈیسک)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف دائر مقدمے میں پیش ہونے کیلئے سویڈن جانے کیلئے تیار ہیں تاہم انھیں گارنٹی دی جائے کہ انھیں امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ جولین اسانج کہا کہ وہ سویڈن جانے کو تیار ہیں لیکن انھیں ڈر ہے کہ سویڈش حکومت کی جانب سے انھیں وکی لیکس کے ذریعے خفیہ راز افشا کرنے کے الزام میں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارتخانے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں جولین اسانج کا کہنا تھا کہ اب یہ برطانیہ، امریکہ اور سویڈن پر منحصر ہے کہ وہ مجھے اس سلسلے میں کیا گارنٹی فراہم کرتے ہیں۔