مصر : اخوان المسلمون کے محمد مرسیٰ صدر منتخب، حامیوں کا جشن

Mohammed Morsi

Mohammed Morsi

مصر : (جیوڈیسک)مصر میں اخوان المسلمون کے محمد مورسی ڈیڑھ کروڑ براہ راست ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔صدارتی انتخابات میں انہوں نے سابق صدر حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کو شکست دی۔ مصر کے الیکشن کمیشن نے محمد مورسی کے صدر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ محمد مرسی نے اکیاون فیصد جبکہ ان کے حریف محمد شفیق نے نے اڑتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ صدارتی امیدوار کے انتخاب کیلئے ووٹنگ دو دن جاری رہی جس میں مصری عوام نے پہلی مرتبہ آزادانہ طور پر اپنے صدر کا انتخاب کیا۔

محمد مورسی کی فتح کے اعلان کے بعد قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر موجود انکے حامیوں کا احتجاج جشن میں بتدیل ہو گیا ۔ اس سے قبل اخوان المسلمین کے حامی تحریر اسکوائرپر کئی دن سے صدارتی انتخاب کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔