سوڈان میں بیرونی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمر البشر

Omar al Bashir

Omar al Bashir

سوڈان : (جیو ڈیسک) سوڈان کے صدر نے خرطوم میں مظاہرے کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان میں بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ صدر عمر البشیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف مظاہرے بیرونی طاقتیں اپنے مذموم مقاصد پوار کرنے کے لئے کروا رہی ہیں جبکہ سوڈان کی حکومت کو کمزور کر کے سوڈانی عوام کو غلام بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوڈانی حکومت عوام کی طاقت کے ساتھ مل کر بیرونی طاقتوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیگی۔

صدر عمر البشر کا کہنا تھا بیرونی دنیا سوڈان کی آزادی کو چھین کر مصر کی جمہوریت پسند تحریک کو ختم کرنا چاہتی ہے جو کہ ناممکن عمل ہے۔ سوڈان میں گذشتہ ہفتے سے ھنگامیں اور مظاہروں کا سلسالہ جاری ہے جو کہ کسی بھی وقت سوڈان کمزور کر سکتی۔ اس خطرے کے پیش نظرسوڈان کی حکومت نے مظاہرین کے خلاف پولیس کے دستوں کو مستعد کر دیا۔