صدر فرنانڈو کے حامیوں کا ٹیلیویژن اسٹیشن پر دھرنا

President Fernando

President Fernando

پیراگوائے : (جیو ڈیسک)پیراگوائے میں صدر فرنانڈو کے مواخذے کے بعد صدر کے حامیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ،حامیوں کا احتجاجا حکومتی نشریاتی ادارے پر،صدر فرنانڈو کی واپسی کا مطالبہ ۔ دو دن بیشتر گیراگوائے کی کانگریس کی جانب سے صدر فرنانڈو کے مواخذے کے بعد پیراگوائے میں بائیں بازو کی سوچ کے صدر کے حمایتیوں نے ملک میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔

احتاجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر فرنانڈو کو فوری طور سے صدر کے عہدے پر بحال کیا جائے ،وگرنہ ملک گیر تحریک کے ذریعے بھرپور احتجاج کیا جائے گا،صدر فرنانڈو کے حامیوں کا کہنا تھا کہ صدر کے خلاف جمہوری بغاوت کی گئی ہے جو کہ عوام کو کسی طور قابل قبول نہیں اور عوام کسی طور بھی اپنے منتخب کئے گئے صدر کو جمہوری بغاوت کے ذریعے قتل نہیں ہونے دے گی،عوام کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ صدر فرنانڈو کو عوام ہی ووٹ کے ذریعے ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ صڈر فرنانڈو عوام کی طاقت سے ساٹھ سال کے یک جماعتی اقتدار کو ہٹا کر اقتدار میں آئے تھے۔