ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز گرفتار، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Mumbai Blast

Mumbai Blast

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی حکام نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا نام سید ذبیح الدین ہے اور وہ چھبیس نومبر دوہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی بم دھماکوں کے چھ منصوبہ سازوں میں سے ایک ہے۔

ذبیح کو15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ذبیح دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں ہونے والے دھماکوں میں بھی ملوث تھا جن میں ایک سو اسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔