استنبول: ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع ہوگئے

Iran Nuclear

Iran Nuclear

استنبول: (جیو ڈیسک)ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگئے۔ مذاکرات میں ایران اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ مذاکرات میں زیادہ پیش رفت متوقع نہیں تاہم امید ہے کہ اس سے بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا اور تنا میں کمی آئے گی۔

مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتیار تیار کرسکتا ہے جبکہ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ مذاکرات کا گزشتہ دور جنوری سنہ دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا تاہم کسی بھی جانب سے اتفاق رائے نہ پیدا ہونے کی وجہ سے مذاکرات روک دیے گئے تھے۔