اسد شفیق پریکٹس کے دوران زخمی

Asad Shafiq

Asad Shafiq

جوہانسبرگ (جیوڈیسک)جوہانسبرگ پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی، اسد شفیق پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔ دورہ جنوبی افریقا میں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو ایک جھٹکا لگا ہے، بدھ کو پریکٹس کے دوران اسد شفیق کے ہاتھ پر گیند لگی جس کے بعد وہ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔

پاکستان ٹیم آج دوبارہ پریکٹس کرے گی اگر اس شفیق پریکٹس میں شامل نہ ہوئے تو ان کی بھی یکم فروری سے شروع ہونے واے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوجائیگی ،اس سے قبل توفیق عمر انجری کے باعث پہلے ہی وطن لوٹ چکے ہیں انکی جگہ عمران فرحت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔