دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Australia

Australia

پرتھ دورہ بھارت کے لئے آسٹریلیا نے17  رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پرتھ میں آسٹریلین ٹیم کے سلیکٹر جان انوارٹی نے دورہ بھارت کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں ایڈ کون ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن۔

عثمان خواجہ ،اسٹیو اسمتھ ،میتھیو ویڈ ،گلین میکسویل، موئزز ہینریکس، مچل جانسن، پیٹر سیڈل، جیمز پٹنسن، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، زیورڈوہارٹی اور جیسکن برڈ شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے قبل دو سائیڈ میچز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 22  فروری سے شروع ہوگا۔