ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت کا ویسٹ انڈیز کو 285 رنز کا ہدف

Women's Cricket Indies

Women’s Cricket Indies

ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 285  رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان اوپنرز تھروش کامنی نے سنچری اسکور کی۔ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے۔

ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو انہیں کافی مہنگی پڑی، بھارت نے مقررہ50  اوورز میں 6 وکٹ پر284  رنز بنائے۔ بھارتی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 175  رنز کا آغاز فراہم کیا، تھروش کامنی نے 100 بنائے جس کیلئے انہوں نے 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پونم راوت نے 7چوکوں کی مدد سے72  رنز کی اننگز کھیلی۔ جھولن گوسوامی اور ہرمن پریت کور 36، 36  رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیاندرا ڈوٹن نے3  اور شانیل ڈالے نے ایک وکٹ حاصل کی۔