اسرائیلی جارحیت کا دوسرا روز، مزید 3 نہتے فلسطینی شہید

Israeli Attack On Palestine

Israeli Attack On Palestine

اسرائیل(جیوڈیسک)اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت دوسرے روز بھی جاری ہے آج بھی اسرائیلی حملوں میں 3 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ادھر حماس کے رہنما کی شہادت کے بعد غزہ میں شدید کشیدگی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جہازوں ، ٹینکوں اور بحری بیڑوں سے غزہ پر میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل نے ایک گاڑی پر میزائل فائر کیے تھے جس سے حماس کے رہنما احمد جباری شہید ہوگئے تھے۔ احمد جباری کے شہادت کے بعد مصر نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے جبکہ امریکا نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کردی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔دریں اثنا فلسطینی حکام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو رکوایا جائے۔