میانوالی : صدر زرداری کے دور میں پہلی پھانسی

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی سنٹر ل جیل میں حساس ادارے کے ملازم کو دوران ڈیوٹی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ ساہیوال سرگودھا کے رہائشی محمد حسین جو حساس ادارے کا ملازم تھا اس نے 2008 میں دوران ڈیوٹی معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھی خادم حسین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

جس پر اس کو گرفتار کرکے کوٹ مارشل کردیا گیا تھا جس کو ملٹری کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اور اس سزا پر رحم کی اپیل کو بھی صدر پاکستان نے مسترد کردیا تھا ۔ اس سزا کے پیش نظر آج صبح 4 بجے سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی دے دی گئی ۔ لاش کو پورسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔