اسرائیلی فوج نے سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

Israeli soldiers

Israeli soldiers

اسرائیل(جیوڈیسک)اسرائیلی فوج نے شام میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث گولان پہاڑیوں پر سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل مینی گاٹنز نے گولان پہاڑیوں پر سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مشقوں میں اسرائیلی فضائیہ اور زمینی افواج دونوں حصہ لے رہی ہیں۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان مشقوں کا شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس طرح کی مشقیں گزشتہ سال بھی کی گئی تھیں۔