غزہ : اسرائیلی فضائیہ کا حملہ ، 3 فلسطینی جاں بحق

Ghaza air strike

Ghaza air strike

غزہ (جیوڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق رفاح کے علاقے میں گاڑی پر حملہ کیاگیا۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پچیس سالہ اشرف صالح اور چھبیس سالہ انیس شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ پچھلے ہفتے بھی فضائیہ کے حملے میں چھ فلطسینی جاں بحق ہوئے تھے۔