اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع

leon panetta

leon panetta

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کہتے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران چار ایٹم بم بنا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلئے اسرائیل رواں سال مئی یا جون میں تہران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ان کے مطابق ایران چار ایٹم بم بناسکتا ہے۔