اسرائیل کا سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف

Israel

Israel

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ 2008 سے اب تک غزہ پر کئے جانے والے بے شمار حملو ںمیں سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعتراف اسرائیلی وزیر برائے قومی امور ایہود باراک نے اجلاس اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2008-09 میں تین ہفتوں تک جاری رہنے والے آپریشن کاسٹ لیڈ کے دوران 1400 سے زائد فلسطینیوں کو مارا گیا جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جس سے غزہ کی معیشت کو ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا۔