اسرائیل کی جانب سے حملے پر امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران

iran

iran

ایران (جیوڈیسک) ایران نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے پر امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران کے سینئر کمانڈر جنرل عامر علی حاجی زادے کا کہنا ہے کہ اگراسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ایران کا نیوکلئیر پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے اور اسرائیل کبھی بھی امریکی حمایت کے بغیر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جہاں کہیں بھی امریکی اڈے ہوں گے ان کو امریکی سرزمین سمجھتے ہو ئے اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ دریائے ہورمز سے مغربی ممالک کو تیل کی سپلائی بھی بند کردی جائے گی۔