اسلامی جمعیت طلبہ کا 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ 5فروری یوم یک جہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور انداز سے منائے گی خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں طلبہ اجتماع سے خطاب کرتا ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو ان کا جائزحق  حق خودارادیت دیا جائے  بھارت نے کشمیریوںپرعرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے،حریت رہنماء گھروں پر نظربند ہیں ۔ہزاروں کشمیری لاپتہ ہیں اقوام متحدہ، او آئی سی،اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد کا نوٹس لیں۔ بھارت کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ 5فروری یوم یک جہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور انداز سے منائے گی۔اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام شہروں میں سیمینارز منعقد کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیراور مظاہرے منعقد کئے جائیںگی۔نیز اقوام متحدہ کو یاداشت پیش کی جائے گی۔ یوم یک جہتی کی تقاریب کشمیریوںسے مکمل یکجہتی کا مظہر ہوں گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر بھرپور نمائندگی اور حمایت کی ہے اور اس کوجاری رکھا جائے گا۔