نوشہرہ: جی ٹی روڈ پر پولیس ناکے پر خودکش دھماکہ

نوشہرہ میں علاقہ وتڑ میں جی ٹی روڈ ہ پر پولیس ناکے پر خودکش دھماکہ شدت پسندوں کے اہم کمانڈر اسجدعرف جنت گل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں  ایس ایچ او اکوڑہ خٹک اور ایک کانسٹیبل سمیت چار افراد شدید زخمی دھماکے سے قبل شدت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،دھماکہ شدت پسندوںکے خلاف آپریشن میںمبینہ طور پرتین شدت پسند وں کی گرفتاری کے نتیجے میں ہوا گرفتار ہونے والے شدت پسندوں سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برامد ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نوشہرہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نوشہرہ میں شدت پسندوں کا ایک گروہ کسی بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
اس اطلاع پر پولیس نے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کردی اس دوران پولیس نے مبینہ طور پر تین شدت پسند کمانڈروں کو گرفتار کرکے ان سے خودکش جیکٹ اور دیگر بارودی مواد برامدکی اور ان سے ابتدائی تفتیش کے بعد وتڑ بس سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ پر شدت پسندوں کے ایک اور اہم ساتھی کمانڈر اسجد عرف جنت گل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کی جب پولیس نے ناکہ بندی پر مذکورہ کمانڈر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اسنے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا اس سے قبل شدت پسند کمانڈر او ر پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا دھماکے میں ایس ایچ او اکوڑہ خٹک عالمزیب خان اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنکو سی ایم ایچ نوشہرہ پہنچا دیا گیا دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گیرے میں لیکر جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ کو طلب کر لیا جنہوں نے خودکش بمبا ر کی باقی ماندہ جسم کو کلئیر کرنک کے پولیس نے  باقیات کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا  بم دھماکے کے بعد ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین اور ڈی سی او ایاز مندوخیل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
ڈی پی او نوشہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرفتا ر ہونے والے شدت پسندوں کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم انہوں نے انکے نام ظاہر کرنے سے معذرت کی ۔