اسلامی ممالک اپنی دولت و کاروبار کو اپنے درمیان وسعت دیں۔ اظہار بخاری

راولپنڈی: چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک اپنی دولت و کاروبار کو اپنے درمیان وسعت دیں۔

پاکستان اور متحدہ امارات کو معاشی واقتصادی پالیسیوں میں مزید وسعت دینی چاھیے۔ تمام ممالک خصوصا پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا پاکستان کے منشور کا حصہ ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ دھشتگردی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ اس کے خاتمے کیلیے بھر پور کو ششیں بھی کر رہا ہے۔ اظہار بخاری نے کہا پاک متحدہ امارات دونوں ممالک ترقی کی منزلیں تہہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنائیں گے۔

متحدہ امارات کے اچھے خیالات اور پاکستان کے ساتھ معاشی و اقتصادی پالیسیوں پر پوری قوم کو خوشی ہوئی ہے۔

دنیا کفر کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہونگے۔ کیونکہ عالم اسلام کا جوڑ ہی عالم کُفر کا توڑہے۔ اظہار بخاری نے کہا عالم اسلام کے اندر محبت و یگانگت اور یکجہتی کے جذبات پیدا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے