اسلام آباد : انڈوں کی فی درجن قیمت میں 14 روپے اضافہ ریکارڈ

Price of Eggs

Price of Eggs

اسلام آباد :(جیوڈیسک)ملک بھر میں رواں ماہ انڈوں کی قیمت 14 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انڈوں کی فی درجن قیمت 130 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ انڈوں کی قیمت میں 14 روپے فی درجن اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال موسم سرما میں انڈوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 روپے درجن تھی۔ لاہور میں انڈے فی درجن 124 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد ،راولپنڈی اور کراچی میں ایک 124 روپے جبکہ ڈبہ بند انڈے 130 روپے فی درجن کی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ اکتوبر کے مہینے میں انڈے 100 روپے فی درجن دستیاب تھے۔