اسلام آباد : حکومت سے بے گھر افراد کا شدید احتجاج

اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتیں کے زیر اہتمام کوپرایٹو ہاوسنگ سو سائٹیوں اور امپروومنٹ ٹرسٹ کے ہاوسنگ کے ادارے عوام کو رقوم حاصل کرنے کے باوجود عوامی حکومت میں بھی بری طرح ناکام چلے آ رہے ہیں۔ بے گھر افراد نے حکومتوں کی بے حسی قرار دیا ہے۔

بے گھر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پلاٹوں کے حصول کے لیے رقوم جمع کرئے ہوئے 10سے 15سال گزر چکے ہیں متعلقہ ادارے بری طرح ناکام  ہوئے ، الاٹیوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے زیر التواء ان رہائشی منصوبوں کو فوری طور پر تعمیر و ترقی کا عمل تیز کر کے انتخابات سے قبل قبضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔