اسلام آباد : عام انتخابات 6 مئی سے آگے نہیں جائیں گے ، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے تین تاریخیں دی ہیں، انتخابات 4 ، 5 یا 6 کو ہوسکتے ہیں ، 6 مئی سے آگے نہیں جائیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 16 جنوری کو ہماری حکومت نے چار سال 10 ماہ اور ایک دن مکمل کر لئے ہیں۔ اب ہماری مدت مکمل ہونے میں 59 دن باقی ہیں۔ انتخابات بالکل وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن چھ مئی سے آگے نہیں جائیں گے۔