پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے ، حنا ربانی کھر

Hina Rabbani Khar

Hina Rabbani Khar

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر نئے سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا مذاکرات میں خاموش سفارت کاری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلا مثبت اقدام ہے تاہم امریکا کو ایک مستحکم افغانستان چھوڑنا ہو گا۔ 10 سال میں امریکا افغانستان کی صورتحال پر قابو پانے میں نا کام رہا اور پاکستان سیایسی صورتحال تنہا ٹھیک کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ امریکی موجودگی کے باوجود افغانستان میں منشیات کی کاشت 3 ہزار گنا بڑھی ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ ہیرو نہیں ولن ہے، ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اس کی وجہ سے لاکھوں ہیلتھ ورکر کی جان آج خطرے میں ہے۔