جنوبی وزیرستان : ڈرون حملہ ، 16 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں امریکی ڈرون حملے میں سولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل جنڈولہ کے علاقے بابر غر میں امریکی جاسوس طیاروں نے یکے بعد دیگرے دس میزائل داغے ، جس میں سولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ڈرون حملے سے بابر غر کے مقام پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔ رواں سال میں تین ڈرون حملے میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے۔ پاکستان میں ڈرون حملوں کا آغاز اٹھارہ جون دوہزار چار سے شروع ہوا ، اب تک ساڑھے تین سو ڈرون حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔