اسلام آباد میں ہوا رنگا رنگ فیشن شو

islamabad fashion show

islamabad fashion show

وفاقی دارلحکومت میں منعقد کیے گئے فیشن شو میں معروف ڈیزائنر کی نت نئی ملبوسات سے محفل میں رنگوں کی بہار چھا گئی جس میں خوبصورت ماڈلز نے تیار کردہ دلکش اور دلفریب ملبو سات پہن کر کیٹ واک کی۔ قوس قزاح کے رنگوں کے رنگوں پر مشتمل ملبوسات کو دیکھ کر حاضرین کے چہرے دیدنی تھے ۔
ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے مشرقی ملبوسات کو مغربی رنگوں کا حسین امتزاج دینے کی کوشش کی ۔ شرکا کی تفریح کے لیے گائیکی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ فیشن شو میں نوجوانوں اور غیر ملکی مہمانوں نے خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔