ڈان ٹو کی پروموشن کے لیے ویڈیو گیم متعارف

video game

video game

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان ٹو کی شہرت کے لئے ویڈیو گیم معارف کرا دیا ہے۔ تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت متعدد افراد نے شرکت کی ممبئی میں ہونے والی تقریب میں شاہ رخ خان نے اپنی فلم کے ہدایتکار فرحان اختر کے ہمراہ ویڈیو گیم لانچ کی۔ اس تقریب میں فلم کی ہیروئن پریانکا چوپڑا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلمی شائقین کو ڈان ٹو کی طرف متوجہ کرنے کیلیے ویڈیو گیم کا یہ طریقہ انوکھا اور نیا انداز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو گیم کے ذریعے فلم کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو شائقین کو فلم کے قریب لائے گا۔ ڈان ٹوبھارت میں 23دسمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔