وینا ملک کا سراغ مل گیا، بھارت میں ہی ہیں

veena malik

veena malik

وینا ملک  آئی ہیں کچھ کچھ منظر عام پر اور کہتی ہیں کہ وہ تھکاوٹ کا شکار تھیں انہوں نے  بھارت نہیں چھوڑا  ممبئی ہی میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ وہ بہت تھک گئی تھیں،انھیں آرام کی سخت ضرورت تھی جس کے باعث وہ ممبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئیں۔ وینا کی والدہ کا بھی کہنا ہے کہ وینا ملک نے انھیں فون کیا اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا، وینا کی والدہ کا کہنا تھا کہ وینا خیریت سے ہیں انہوں نے فون کرنے پر انھوں نے وینا کو دعائیں دیں۔
ممبئی میں ان کے منیجر پراتک مہتا کا کہنا ہے کہ وینا ملک کے ویزے کی معیاد ختم نہیں ہوئی، وہ شوٹنگ مکمل کرسکتی ہیں، سب کو ان کی واپسی کا انتظار ہے۔ فلم ڈائریکٹر ہمینت مدھوکر کا دعوی تھا کہ وینا انھیں بتائے بغیر بھارت نہیں چھوڑ سکتیں، ان کی فلم ادھوری رہ جائیگی۔
اس سے  قبل گمشدہ ہونے والی وینا ملک کے بارے میں بھارتی میڈیا کا دعوی تھا کہ وہ واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئیں صرف یہ ہی نہیں بھارتی میڈیا تو یہ بھی دعوی کر رہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر ان کے دوست ان کو لینے آئے تھے جس کی تردید واہگہ بارڈر  کے حکام نے کی تھی ۔