صدر زرداری سے جنرل کیانی کی ٹیلی فون پر بات چیت

zardari

zardari

صدرآصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔آرمی چیف نے صدر کی خیریت دریافت کی۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ہونے والی طویل ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری کو فون کیا گیا تھا۔ جس میں آرمی چیف نے صدر کی خیریت دریافت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی فونک رابطے میں سیکورٹی کے معاملات اور میمو گیٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم گیلانی نے بھی اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف نے صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کا ٹکرا نہیں۔ تبدیلی صرف انتخابی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔