اسلام آباد: ڈاکووں کا 5 رکنی گروہ گرفتار، پولیس افسران کے بیٹے بھی شامل

Islamabad

Islamabad

 

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے اسلام آباد میں ڈاکووں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، 4 ملزمان پولیس افسران کے بیٹے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور 20 چوری کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان میں4 پولیس افسران جبکہ ایک پی ٹی سی ایل افسر کا بیٹا شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے سونا، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔