قائمہ کمیٹی پیٹرولیم : ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی پارکو کے وارنٹ جاری

Petroleum MD PSO

Petroleum MD PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے پیٹرولیم نے ایم ڈی پی ایس او اور ایم ڈی پارکو کے اجلاس میں عدم شرکت پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ذیلی کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس جمشید دستی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں محمود کوٹ میں تیل چوری کے واقعے کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے ایم ڈی پی ایس او نعیم یحیی میر اور ایم ڈی پارکو طارق رضاوی کے اجلاس میں عدم شرکت پر وارنٹ گرفتاری جار ی کر دیئے ہیں اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے۔

کہ دونوں ایم ڈیز صاحبان کو گرفتار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ کمیٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا پنجاب پولیس ہی محمود کوٹ میں تیل چوری کے واقعے کی تحقیقات کرے اور کہا کہ ایف آئی اے اور نیب تو سوائے بلیک میلنگ کے کچھ نہیں کرتے۔