اسٹاک مارکیٹ: سرمایہ لگائیں کوئی سوال نہیں ہو گا، حفیظ شیخ

hafeez sheikh

hafeez sheikh

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ پر عائد کیپٹل گین ٹیکس پر مشتمل تجاویز کی ڈاکٹر حفیظ شیخ نے منظوری دے دی۔ اسٹاک مارکیٹ میں خطاب کے دوران وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بالاخر وہ جملہ ادا کردیا جس کا سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کو انتظار تھا۔ وی او اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کی بہتری کے لیئے چار تجاویز تیار کی گئیں تھیں جو وزیر خزانہ نے منظور کر لیں۔
یہ تجاویز تھیں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہ پوچھی جائے، کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح کو دو سال کے لیئے منجمد کردیا جائے، ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا جائے، کیپیٹل گین ٹیکس نیشنل کلیئرنگ کمپنی وصول کرے۔ وزیر خزانہ نے کہا یہ تمام تجاویز اپریل سے نافذ العلمل ہوں گی۔
اس موقع پر چیئرمین سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن محمد علی نے پیر کے روز سے کیش مارجن کی شرح میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کیش مارجن کی شرح پندرہ فیصد کردی گئی ہے۔ اسٹاک بروکرز دس فی صد کیش مارجن شیئرز کی صورت جمع کرا سکیں گے۔