پنجاب، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس کل سے بحال ہو گی

gas faislabad

gas faislabad

پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ماہ کی بندش کے بعد ہفتے میں دو دن کے لیے گیس کی بحالی پیر سے شروع ہوجائے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن نے گیس بحالی کے لیے پنجاب کو چار زونز میں تقسیم کیا ہے جس میں پہلازون لاہور ساہیوال، دوسرا زون فیصل آباد، سرگودھا، تیسرا زون ملتان بہاولپور، ڈی جی خان اور چوتھے زون میں گوجرانوالہ ، اسلام آبادکو رکھا گیا ہے۔ لاہور ساہیوال کی گیس پیر کی صبح چھ بجے دو روز کے لیے بحال کردی جائے گی۔