اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو603ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

اسٹیٹ بینک(جیوڈیسک)کمرشل بینکوں نے ایک بار پھر رقم کے حصول کے لیے اسٹیٹ بینک سے رجوع کرلیا۔اسٹیٹ بینک نے رقم کی کمی دور کرنے کے لیے بینکوں کو چھ سو تین ارب پچیس کروڑ روپے فراہم کردئیے۔

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے چھ سو تین ارب پچیس کروڑ روپے فراہم کردئیے۔ کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو چھ سو تین ارب پچیس کروڑ روپے ہی کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے نو اکتوبر کو بھی بینکوں کو بارہ ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کیے تھے تا کہ بینکوں میں لیکوڈٹی کے مسائل نہ ہوں۔واضح رہے کہ حکومت رواں مالی سال کے آغاز سے ہی اسٹیٹ بینک کے بجائے کمرشل بینکوں سے قرضے لے رہی ہے اور شرح سود میں کمی کے بعد سے نجی شعبے سے قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کمرشل بینک سرمائے کی کمی کا شکار ہیں۔