احتساب بل چوروں کو بچانے کیلئے لایا گیا، مخالفت کرینگے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اوکاڑہ(جیوڈیسک)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چوروں کی بچانے کے لیے احتساب بل لارہی ہے جس کی مسلم لیگ ن بھرپور مخالف کرے گی۔ پنجاب حکومت ملالہ کے نام پر دانش سکول بنائے گی۔

اوکاڑہ میں سابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کی اہلیہ اور ایم پی اے میا ں یاور زمان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی کار کردگی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام ان کو یکسر مسترد کر دیں گے۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی ۔ ملالہ یوسف زائی پر حملہ پوری قوم کی بیٹیوں پر حملہ ہے۔

پنجاب حکومت اٹک میں ملالہ کے نام پر دانش سکول بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چوروں کو بچانے کے لیے جو احتساب بل لا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ علی بابا اور چالیس چوروں کے ٹولے نے ملک کو اندھروں میں دھکیل دیا ہے اور اس موقعہ پر سکیورٹی والوں نے میڈیا والوں سے کیمرے چھین لیے۔