اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ میں 380 ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

اسٹیٹ بینک(جیوڈیسک)منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے سرمائے کی فراہمی کا سلسلہ برقرار ہے۔اگست کے آخری روز بھی مرکزی بینک نے تقریبا تین سو اسی ارب روپے فراہم کیے۔ سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں سات روز کے لیے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹی بلز خرید کر کی گئی۔ خریدے گئے بلز پر نو اعشاریہ آٹھ نو فیصد سالانہ شرح سے سود ادا کیا جائے گا۔

مارکیٹ میں سرمائے کی مسلسل قلت کے باعث اگست کے دوران اسٹیٹ بینک منی مارکیٹ کو مجموعی طور پر انیس کھرب ساٹھ ارب روپے فراہم کر چکا ہے۔