اسپین بولدک: دو خودکش حملوں میں 8 افراد ہلاک 13 زخمی

Suicide Attacks

Suicide Attacks

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک میں دو خودکش حملوں میں تین افغان پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ نائب کمانڈر افغان پولیس محمد عمر کے مطابق خود کش حملے ضلعی شوری کے دفتر پر کیے گئے۔

دفتر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں جرگہ ہو رہا تھا۔ خودکش حملے سے پہلے دو مسلح افراد نے دفتر میں گھس کر شدید فائرنگ بھی کی۔ واقعے کے بعد افغان پولیس اور نیٹو فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو سپین بولدک اور قندہار اسپتال منتقل کیا گیا۔