جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، تمام تر سازشوں کے باوجود صدر آصف زرداری کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

برطانیہ میں متحدہ کے زیر اہتمام مظاہرے میں شرکت کے لئے آنے والے پیپلز یوتھ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پانچ سال کے دوران پاکستان کئی امتحانوں سے گزرا۔

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو لڑانے اور ان کے اتحاد کو ختم کرانے کی بھی کئی سازشیں کی گئیں تاہم اس کے باوجود صدر آصف زرداری کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ جمہوریت کی بقاء اور اس کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔