اسپین میں تھری وائز مین سالانہ پریڈ میں ہزاروں افراد کی شرکت

spain parade

spain parade

اسپین میں تھری وائز مین کی سالانہ پریڈ میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔پریڈ میں رنگ برنگے فلوٹس بھی پیش کئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہرسال تھری کنگز یا تھری وائزمین کے نام سے تقریب منائی جاتی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے بچوں اور بڑوں میں ٹافیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔
تھری کنگز یا تھری وائزمین ماضی میں اسی روز آتے تھے اور بچوں میں ٹافیاں اور دیگر تحائف تقسیم کرتے تھے۔