اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی ، ہزاروں افراد متاثر

Spain forest fires

Spain forest fires

اسپین (جیوڈیسک) اسپین کے شہر ویلنشیا کے جنگلا ت میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے دوہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلنشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے گیارہ کلومیٹرسے زائد علاقہ متاثر ہوا ہے۔ ۔چھ سو فائر فائٹرز, اکتیس ہیلی کاپٹرز اور امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تفتیشی اداروں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔