لاشوں کی بے حرمتی ، امریکی فوجیوں کے کورٹ مارشل کا اعلان

Pentagon

Pentagon

پینٹاگون (جیوڈیسک) پینٹاگون نے افغانستان میں طالبان کی لاشوں کی بے حر متی کر نے والے دو امریکی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دوامریکی فوجیوں نے جولائی دو ہزار گیارہ میں افغانستان کے صوبے ہلمند میں تین طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائی تھیں۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں اور جرم ثابت ہونے پر دو فوجیوں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے پر افغانستان میں شدید احتجاج ہوا تھا اور امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے معافی مانگی تھی۔