مٹ رومنی کی اوباما انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر تنقید

mitt romney

mitt romney

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار مٹ رومنی نے صدر اوباما کی خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ مشرق وسطی میں بدلتی ہوئی صورتحال میں اپنے کردار کو بہتر انداز میں پیش نہیں کر سکا۔

امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مظاہروں کے دوران ایک امریکی سفیر اور تین شہری ہلاک ہوئے، مصر میں اخوان المسلمون کے رکن کو صدر کے طور پر منتخب کیا، شام میں بیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے، پاکستان میں امریکا الجھ کر رہ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پالیسی کو درست ٹریک پر لانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔