اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نعیم نجمی منعقد ہوا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس میں مرزاحبیب الرحمان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اجلاس میں ملک شوکت اعوان،ماسٹر جاوید اقبال سونی ،راجہ ساجد اقبال ،مرزا غلام فاروق ،مشتاق احمدکاشر ،مرزامظہر اقبال ،امجد حسین ،اشفاق احمد ،مرزاعبدالرحمان اورراجہ تصدق نے شرکت کی ۔