بھمبر کے نواحی گاؤں سنگڑھ میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی گاؤں سنگڑھ میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے بااثر ملزمان نے خاتون پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ تین جگہوں سے توڑ دی تھی تفصیلات کیمطابق ایک ہفتہ قبل بھمبر کے نواحی گاؤں سنگڑھ میں بااثر ملزمان نے ایک خاتون پر شدید تشدد کیا تھا اور تشدد کرکے اس کی ٹانگ 3جگہوں سے توڑ دی تھی۔

جس کا مقدمہ تھانہ بھمبر میں درج ہوا تھا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس ابھی تک FIRمیں درج کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی سنگڑھ کے عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بااثر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھمبر پولیس پر دباؤ ڈالیں ۔