اعجازبٹ کو تاحکم ثانی کام جاری رکھنے کی ہدایت

ijaz butt

ijaz butt

چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے عہدے کی تین سالہ میعاد آج ختم ہورہی ہے لیکن حکومت نے انہیں تاحکم ثانی بورڈ کی ذمہ داری جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اعجازبٹ کو آٹھ اکتوبر دوہزار آٹھ کو ڈاکٹر نسیم اشرف کی جگہ پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا تین سالہ دور تنازعات سے بھرپور رہا۔ دوہزار نو میں سری لنکا ٹیم پر لاہور ٹیسٹ کے دوران حملے سے پاکستان ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہوا اورغیرملکی ٹیموں کیلئے نو گو ایریا بن گیا۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے تین کرکٹرز پر پابندی عائد ہوئی اب ان کرکٹرز کو لندن کی عدالت سے سزا کا بھی سامنا ہے۔ اعجازبٹ کے دور میں قومی ٹیم کے چھ کپتان، چار چیف سلیکٹر اور کئی اعلی عہدیدار تبدیل ہوئے یا وہ بورڈ کو چھوڑ گئے۔ تاہم صدر آصف علی زرداری نے اب تک نہ اعجاز بٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی ان کے جانشین کی تقرری کی گئی ہے بلکہ انہیں کوئی فیصلہ ہونے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔