اعصام الحق فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Aisam Ul Haq

Aisam Ul Haq

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : (جیو ڈییسک) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، پاک، ہالینڈ جوڑی نے دوسرے راؤنڈ میں جرمن اور کینیڈا کی جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رانڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جیولین راجر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے بجورن فا اور ان کے کینیڈا کے جوڑی دار عدیل شمس الدین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اگلے رانڈ میں جگہ بنائی۔

پہلے سیٹ میں پاک، ہالینڈ جوڑی نے حریف جوڑی کے خلاف 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ بجورن اور شمس الدین نے دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ میں شاندار کم بیک کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا لیکن اعصام اور راجر نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور بجورن اور شمس الدین کو 7-6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔