افغانستان : افغان شہری کے قتل پرکرزئی نے امریکا سے وضاحت طلب کرلی

Karzai

Karzai

افغانستان : صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں امریکی فوجی کی جانب سے سولہ شہریوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکا سے وضاحت طلب کر لی ہے۔افغان ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کی جانب سے جان بوجھ کر نو بچوں اور تین خواتین سمیت سولہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس پر امریکا وضاحت پیش کرے۔

اس سے قبل صوبہ قندھار میں ایک امریکی فوجی نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے سولہ افغان شہریوں کو ہلاک کر کے خود کو حکام کے حوالے کر دیا تھا۔