افغانستان میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک

afganistanکابل : افغانستان میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبے غزنی میں کلہ سبز کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر میں چھپایا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ دوسرا واقعہ بھی غزنی میں پیش آیا جہاں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔