افغانستان میں خودکش حملہ، افغان کمانڈر سمیت 22 افراد ہلاک

kabul blast

kabul blast

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے میں افغان کمانڈر سمیت بائیس افراد ہلاک اور سو زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان کے علاقے ایبک میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں اہم افغان کمانڈر احمد خان سمنگانی بھی شامل ہیں۔احمد خان پارلیمنٹ کے رکن بھی تھے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔